ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق تہران میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم اور ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے علاقائی صورتحال بالخصوص بحرین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس ملاقات میں مختلف زاویوں سے علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا اور علاقہ میں امن و ثبات قائم رکھنے اور عوامی مطالبات پورا کرنے کے طریقوں پر غور کیا گيا ایران اور شام نے بحرین کی ارضی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے بحرین میں امن ثبات کی حمایت کی ہے۔طرفین نے بحرین کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مخالفین کے ساتھ تعمیری مذاکرات اور عوامی مطالبات پر مثبت جواب دیکر علاقہ میں دیگر ممالک کی مداخلت کا راستہ بند کرے اور بحرین کے قومی اتحاد کو مضبوط بنانے پر توجہ مبذول کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110